جہانگیرترین سے پی ٹی آئی کے 15 ایم این ایز، ایم پی ایز اور مشیروں کی ملاقات

لاہور(پی این آئی)جہانگیرترین سے پی ٹی آئی کے 15 ایم این ایز، ایم پی ایز اور مشیروں نے ملاقات کی اور اظہار یکجہتی کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین سے ایم این اے غلام بی بی بھروانہ، غلام احمد لالی، راجہ ریاض نے ملاقات کی،صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، ایم پی ایز زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، اسلم بھروانہ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ایم پی اے طاہر رندھاوا،چودھری افتخارگوندل، غلام رسول سنگھا،سلمان نعیم ،ٹکٹ ہولڈرزسجاد وڑائچ،مشیر عبدالحئی، امیر محمد خان اور سابق مشیر خرم لغاری نے بھی ملاقات کی۔دریں اثنا سینئر سیاسی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ایک سال سے چپ ہوں پھر بھی میری وفاداری کا امتحان لیاجارہا ہے،، میری وفاداری کا اور کیا ثبوت چاہیے، میری تحریک انصاف سے راہیں جدا نہیں ہوئیں ،تحریک انصاف میں موجود ہوں اور رہوں گا،ہم تحریک انصاف سے اس وقت انصاف مانگ رہے ہیں،جوانتقامی کارروائی کرارہا ہے اس کوبے نقاب کیاجائے، عمران خان ان عناصر کوبے نقاب کرسکتے ہیں، مجھے عمران خان صاحب سے دورکردیاگیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close