وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس ہر خاندان کے پاس ہوگی، جس کی مدد سے ہرخاندان ہیلتھ سے 10لاکھ روپے تک علاج کراسکتاہے۔وزیر اعظم نے ہیلتھ سسٹم کو نیشنلائز کرنا بہت بڑی غلطی قرار دیدیا ۔وزیراعظم عمران خان نے عوام سے براہ راست مخاطب پاکستان کے

ہیلتھ سیکٹر پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ہیلتھ سیکٹر میں بڑا انقلاب ہیلتھ کارڈ سے آرہاہے جو پاکستان بدل دیگا، حکومت ہسپتال بنانے کیلئے سرکاری زمینوں پر پرائیویٹ سیکٹر کو دعوت دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہیلتھ انشورنس ہر خاندان کے پاس ہوگی، جس کی مدد سے ہرخاندان ہیلتھ سے 10لاکھ روپے تک علاج کراسکتاہے، یقین دلارہا ہوں ترقی یافتہ ممالک میں اس طرح نہیں ہے، ہیلتھ کارڈ کے باعث پرائیویٹ سیکٹر کے اسپتال بھی چھوٹے جگہوں پرجانے لگے ہیں، انشااللہ آنیوالے دنوں میں اسپتالوں کا نیٹ ورک بنے گا۔وزیراعظم نے ہیلتھ سسٹم کو نیشنلائز کرنے کے عمل کو بہت بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ ڈاکٹرز لوگوں سے زیادہ پیسے لے رہے ہیں یہ چیزیں سامنے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close