اسلام آباد،لاہور(پی این آئی)معروف تجزیہ کار ہارون رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان غصے میں ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے ناراض ہیں، ممکن ہے کہ وہ اسمبلیاں توڑ دیں ۔پچھلی دفعہ جب یوسف رضا گیلانی کا معاملہ ہوا تھا تو انہوں نے ارادہ کیا تاہم انہیں مشورہ دیا گیا کہ اسمبلیاں نہ توڑیں اور پھر عمران خان نے مشورہ مان لیا۔ ہارون رشید نے مزید کہا کہ اس مرتبہ ممکن ہے وہ اسمبلیاں توڑنے کا ارادہ کریں تو ہو سکتا ہے انہیں نہ روکا جائے۔جب اسمبلیاں توڑ دیں گے تو پھر اللہ بہتر جانتا ہے کہ کیا ہو گا ،شہباز شریف تو ہے ہی۔حفیظ شیخ کا جو فیصلہ ہوا ہے۔یہ اسٹیبلشمنٹ سے کہہ رہے ہیں کہ میں آپ کا آدمی نکال رہا ہوں۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی کے جیتنے کا فائدہ خان صاحب کو ہوا ہے ،نقصان تو ن لیگ اور پی ٹی ایم کو ہوا وہ تو ٹوٹ گئی۔ہارون رشید نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری بہت بے چین ہیں وہ چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بھی ورکنگ ریلیشن شپ ہو اور حکومت سے بھی۔ کیونکہ وہ بلاول بھٹو کے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سینیٹ کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرے، پیپلزپارٹی کی بے اصولی قابل معافی نہیں اس پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اور ساتھ چلنا مشکل ہوگا،ڈسکہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، حکومت ووٹ چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ کی عزت کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ملک میں آئین و قانون کی عملداری نہیں ہے، دھاندلی کا شور مچا کر آگے آنے والے خود دھاندلی کی پیداوار ہیں۔مطالبہ ہے کہ پریذائیڈنگ آفیسرز کو نوکری سے برخاست کیا جائے، ڈسکہ الیکشن چرانے میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خود ملوث ہیں، ان کو نااہل قرار دے ر سزا دی جائے، ووٹ چوروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ووٹ ، چینی ، آٹا اور ادویات چور وں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے جو حمایت حاصل کی وہ غلط ہے، اگر وہ قائد حزب اختلاف لانا چاہتی ہے تو مطالبہ پی ڈی ایم اجلاس میں رکھے، پیپلز پارٹی اگر بے اصولی پر قائم رہی تو ساتھ چلنا مشکل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ظلم کی سیاہ رات جلد ختم ہونے والی ہے اورووٹ کی عزت ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا۔پیپلزپارٹی سے متعلق رانا ثنااللہ نے کہا کہ پارلیمان سے استعفے کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی اپنی رائے ہے اوران کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں