سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ‎

اسلام آباد( پی این آئی ) سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔ وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا گوہوں ۔‎گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کی پہلی ڈوز لگواچکا تھا تاہم دعا ہے کہ اللہ کورونا کے تمام متاثرین پر رحم فرمائے۔دوسری جانب وزیر دفاع پرویز خٹک کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر پرویز خٹک کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close