’’پنجاب میں کروناوائرس کے دھڑا دھڑ مریض سامنے آنے لگے ‘‘ وزیراعلیٰ پنجاب نے کن علاقوں میں لاک ڈائون کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )پنجاب میں کورونا کی شرح تشویشناک حد تک بڑھنے کے باعث صوبے میں یکم اپریل سے تمام انڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اپنی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اس وقت ہم کورونا کی تیسری لہر کا مقابلہ کر رہے ہیں جو پہلے سے زیادہ خطرناک ہے۔نجی ٹی و ی جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا مثبت کیسز کا تناسب 14 فیصد ہو چکا ہے جبکہ لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 21 فیصد شرح رہی جو انتہائی تشویشناک ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی وجہ سے اسپتال تیزی سے بھر رہے ہیں اور ہیلتھ سسٹم دباؤ کا شکار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہو سکتے اور بندشوں کے حق میں بھی نہیں ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم معاشی سرگرمیوں پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگا رہے لیکن ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ یکم اپریل سے شادی سمیت ہر قسم کی انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جن علاقوں میں مثبت کیسز کی شرح 12 فیصد سے زائد ہو گی وہاں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close