مولانا فضل الرحمان کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہو گئی، تاہم ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔نجی ٹی وی ذرائع جے یو آئی نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ بھی منفی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے طبعیت ناسازی کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان دو روز سے بخار میں مبتلا ہیں اور اب سیاسی سرگرمیاں معطل کردی گئیں،

وہ ڈی آئی خان میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں، مولانا کی کوروناٹیسٹ رپورٹ نیگٹو آ گئی ہے۔ قبل ازیں ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے، انہیں تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے، مریم نواز نے اپنا کرونا ٹیسٹ بھی کرایا ہے، جس کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔ خبردار، ہوشیار،
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ہیٹ ویو کی دوسری ایڈوائزری جاری کردیکراچی (آن لائن)محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ہیٹ ویو کی دوسری ایڈوائزری جاری کردی۔شہر میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا درجہ حرارت 41 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جمعے کو گرمی کا پارہ 39 سے 41 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے، ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دوبارہ 41 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر میں بلوچستان کی گرم وخشک ریگستانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، گرمی کی لہر کے دوران دن کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں منقطع رہ سکتی ہیں، شہری صبح 11بجے سے شام 4 بجے تک دھوپ سے بچنے کی کوشش کریں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close