کورونا رپورٹ آگئی، مولانا فضل الرحمٰن کی طبیعت اچانک خراب، تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردیں

ڈی آئی خان (پی این آئی) مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق اندرونی اختلافات کا شکار اپوزیشن اتحاد مزید مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔ ایک جانب مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے، تو دوسری جانب سے پی ڈی ایم کے سربراہ بھی

علیل ہوگئے۔ ذرائع جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔پی ڈی ایم سربراہ کو 2 روز سے شدید بخار کی شکایت ہے۔ مولانا کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ منفی آئی۔ طبیعت ناسازی کے باعث مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے بھی مولانا کو گھر پر آرام کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔جہاں طبیعت ناسازی کی وجہ سے مولانا فضل الرحمان نے سیاسی سرگرمیاں معطل کیں، وہیں پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کورونا کیسسز میں خوفناک اضافے کے پیش نظر تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔انہوں نے ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر پارٹی تنظیموں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے علاقوں میں موذی وباء کورونا کیخلاف بھرپور مہم چلائیں۔ عوام کو ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے شعور فراہم کرنے کیلئے شہروں کے اہم مقامات پر بینرز اورفلیکسز لگائی جائیں۔ اسی طرح عوامی مقامات پرکیمپ لگا کر ماسک اور سینی ٹائزر بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کورونا کیسز بڑھ رہے لیکن ابھی تک حکومت پنجاب نے ویکسین نہیں خریدی۔حکومت اپنے گرترقیاتی اخراجات کو کم کرکے لوگوں کیلئے گھر کی دہلیز پر ویکسینیشن کا بندوبست ممکن بنائے۔ کورونا ویکسین لگانے کیلئے پولیو ورکرز کی خدمات حاصل کی جائیں۔ اسی طرح بڑی عمر کے افراد اور خواتین کیلئے یونین کونسل کی سطح پر سنٹر بنا کر ویکسی نیشن کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close