ن لیگ اور پی پی قیادت میں رابطے منقطع 3 بار کال کرنے کے باوجود آصف زرداری نے نواز شریف کا فون نہ سنا سابق وزیر اعظم کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ ،گلے شکوے،بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے براہ راست رابطے منقطع ہوگئے ،نواز شریف کے بار بار فو ن کرنے پر آصف زرداری نے فون اٹنڈ نہ کیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نے مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کر کے پی ڈی ایم کے ساتھ چلنے اور نہچلنے والوں کیخلاف دو ٹوک حتمی فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پی ڈی ایم کے فیصلوں کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی کی قیادت سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے ،نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن لیڈر بننے کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری سے تین بار کال کی تاہم آصف زرداری نے نواز شریف کا فون اٹنڈ نہ کیا ،سابق صدر کے قریبی ساتھی قیوم سومرو ن لیگی قائد کو زرداری کی طبیعت بہتر نہ ہونے کا کہتے رہے۔ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری سے بات نہ ہونے پر نواز شریف نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابط کیا اور پی پی کے فیصلے پر سخت گلے شکوے کئے ،ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے بھی پی پی قیادت پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ،نواز شریف نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مولانا کو واضح اور دو ٹوک فیصلہ کرنا ہوگا کہ کون پی ڈی ایم کے ساتھ چل سکتا ہے جس پر مولانا فضل الرحمان نے جلد سربراہی اجلاس بلانے کا عندیہ دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں