کورونا کنٹرول سے باہر، مزید 5درجن سے زائد افرادلقمہ اجل 4ہزاز سے زائد کیسز رپورٹ ، ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ ہوگئی

اسلام آباد( آن لائن ) ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ مثبت کیسز میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ، کورونا کے ایک دن میں 4 ہزار 468 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہاعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 279 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد ایک کروڑ 021 ہزار 07 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 468 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس جون میں پاکستان میں کورونا کی صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک تھی۔ اْس دوران کورونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا تھا اور سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہورہے تھے۔اس سے قبل 16 جون 2020 کو ایک دن میں سب سے زیادہ 4 ہزار 443 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 49 ہزار 824 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ64 ہزار 355 ، پنجاب میں 2 لاکھ 10 ہزار 095، خیبر پختونخوا میں 83 ہزار 630، اسلام آباد میں 55 ہزار 056، بلوچستان میں 19 ہزار 453، آزاد کشمیر میں 12 ہزار 245 اور گلگت بلتستانمیں 4 ہزار 990 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد42ہزار 384 ہے۔ جب کہ 2 ہزار 842 سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانملک بھر میں کورونا سے مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 14 ہزار 158 ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 137 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 282 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close