حکومت نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کو اپنا عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم بحران کی تحقیقات کے سلسلے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے گزشتہ برس جون میں پیدا ہونے والے پٹرول بحران کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کی

جس کے دوران انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کو سٹیپ ڈاؤن کرنے کا کہہ دیا ہے۔ سیکرٹری پٹرولیم کو بھی کابینہ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے 90 روز میں پٹرول بحران کا فرانزک آڈٹ کرے گا اور اس دوران معاون خصوصی اور سیکرٹری پٹرولیم اپنے عہدوں پر نہیں رہیں گے۔ وزیراعظم نے تصویر شیئر نہیں کی، وہ کام کر رہے ہیں، اسد عمر کی وضاحتیں اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی واصلاحات اسد عمر نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تصویر شیئر نہیں کی ،وزیراعظم کام کر رہے ہیں ، کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ، بہتر طریقہ کار یہی ہے کہ بند کمرے میں اجلاس نہ کیا جائے ،ایس او پیز کا خیال رکھنا چاہیے،، یوکے اسٹرین کی وجہ سے پاکستان میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں ، یہ تیزی سے پھیلنے والا مہلک وائرس ہے ، اگر کسی کو یہ کورونا ہو جائے تو بچنے کے چانسز بہت کم ہوتے ہیں ، جیسے ہم نے احتیاط کی ہمیں اس سے بھی زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے،سخت فیصلے کرنا ہماری مجبوری ہے ۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ترقی واصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تصویر شیئر نہیں کی ،وزیراعظم کام کر رہے ہیں ، کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ، بہتر

طریقہ کار یہی ہے کہ بند کمرے میں اجلاس نہ کیا جائے ،ایس او پیز کا خیال رکھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ یو کے اسٹرین برطانیہ میں آیا پھر پورے یورپ میں پھیلا ، بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی کورونا کیسز میں دوگنا اضافہ ہوا ، یوکے اسٹرین کی وجہ سے پاکستان میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں ، یہ تیزی سے پھیلنے والا مہلک وائرس ہے ، اگر کسی کو یہ کورونا ہو جائے تو بچنے کے چانسز بہت کم ہوتے ہیں ، جیسے ہم نے احتیاط کی ہمیں اس سے بھی زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے ، اس وجہ سے ہم تیزی سے اقدامات اٹھا رہے ہیں ، بڑے پیمانے پر ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اسی وجہ سے یہ وائرس پھیل رہا ہے ، اقدامات کا فائدہ تب ہی ہوگا جب انتظامیہ ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے میں کامیاب ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ وباء کے پھیلائو کی وجہ سے ہم سختی کر رہے ہیں ، اسلام آباد میں نصف سے زیادہ آکسیجن سلنڈر موجود ہیں ، جب آدھے سے کم ہو جائے تو ہم اس کو خطرے کی گھنٹی سمجھتے ہیں ، سخت فیصلے کرنا ہماری مجبوری ہے ، کورونا کیسز کی وجہ سے پہلے گلیاں بند کی جاتی تھیں ، اب سب سیکٹر بند کئے جاتے ہیں ۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close