راولاکوٹ (پی این آئی )بیرسٹر سلطان محمود کی کوششوں سے آزاد کشمیر کی صف اول کی لیڈر شپ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد آزاد کشمیر کے پچیس حلقوں میں بیرسٹر سلطان کے ہم خیال امیدواروں کی جیت کی رپورٹ سامنے آگئی ۔جبکہ بیرسٹر سلطان مخالف لابی سے تنویر الیاس چغتائی آبائی حلقہ پاچھیوٹ سے با آسانی الیکشن جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔لچھراٹ برنالہ ، سہنسہ،شرقی باغ،نیلم زیریںاورہٹیاں بالا سے بھی بیرسٹر سلطان کی لابی کو ٹکٹ ملنے کا امکان ہے جن سے اکثریت جیت کر اپ سیٹ کر سکتی ہے۔ ڈڈیال سے چوہدری اظہر صادق ، چکسوار ی سے چوہدری ظفر انور ، میرپور سٹی سے بیرسٹر سلطان ، کھڑی شریف سے چوہدری ارشد ،سماہنی سے چودھری رزاق، بھمبر سے انعام الحق ، کوٹلی سٹی سے چودھری محبوب ،راج محل سے بیرسٹر اسرار ملک، چڑھوئی سے چودھری شوکت فرید،کھوئی رٹہ سے انصر ابدالی ، عباس پور عبدالقیوم نیازی ، ہجیرہ سے ارزش خان ، بلوچ سے فہیم ربانی ، دھیرکوٹ سے میجر لطیف خلیق ،وسطی باغ سے بیگم کرنل ریٹائر ڈ نسیم خان،راولاکوٹ سٹی سے نیئر ایوب، فارورڈ کہوٹہ سے چودھری عامر نذیر ، نیلم سے میاں گل خنداں ،کوٹلہ سے میر عتیق ، مظفرآباد سٹی سے خواجہ فاروق اور لیپہ سے چوہدری رشید،کھاوڑا سے راجہ منصور ،نئے حلقہ سے دیوان چغتائی،پلندری سے محمد حسین خان، علی سوجل سیخطاب اعظم امیدواران ہیں ، جو بیرسٹر سلطان کے ہم خیال ہیں ۔ جب کہ اس کے ساتھ ساتھ مزید لیڈرشپ نے بھی جلد پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیاجلد یہ لیڈر شپ پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہمراہ تحریک انصاف میں شامل ہوگی ذرائع کے مطابق سا بق سیکرٹری دفاع حکومت پاکستا ن لیفٹینٹ جنرل اکرام الحق ( ر) کشمیر کونسل کے سابق ممبر ملک پرویز اعوان، ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونگے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم عتیق خا ن حلقے سے ان کے مد مقابل میجر ر لطیف خلیق عباسپور سے سابق وزیر عبدالقیوم نیازی ہجیرہ سے ن لیگ کے مرکزی نائب صدر ارزش خان بلوچ سے سابق امیدوار اسمبلی فہیم ربانی ، پلندری سے سابق وزیر محمد حسین ایڈووکیٹ وادی نیلم سے سابق وزیر میاں گل خنداں کوٹلہ سے مظفرآباد سے سابق صدراتی مشیر تبارک خان سابق امیدوار ان اسمبلی دیوان چغتائی ، میر عتیق الرحمان سابق وزیر چوہدری رشید جیسے آبائی حلقے جیتنے والے نامی گرامی بیرسٹر سلطان سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں ۔ جب کہ آنے والے دنوں میں موجودہ صدر ریاست مسعود احمد خان ممبر اسمبلی صغیر چغتائی اور پنجاب انوسٹمنٹ بورڈ کے چیرمین ہوتیل قبیلہ کہ چشم و چراغ تنویر الیاس چغتائی کے آبائی حلقے پاچھیوٹ سے ایک بڑی قد آور شخصیت کی بھی تحریک انصاف میں شمولیت سے بڑا بھونچال آنے والا ہے ۔ دوسری طرف خولہ خان ،گلزار فاطمہ ، تقدیس گیلانی ، شمشاد عزیز جیسی ، باصلاحیت ، خواتین لیڈر شپ کی شمولیت سے بیرسٹر سلطان کی ٹیم نا قابل تسخیر قوت بن چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں