مریم نواز کی نیب میں پیشی پر ہنگامہ آرائی کا خدشہ، وزیراعظم عمران خان نے واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مریم نواز کی پیشی پر قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، جتھوں سے کسی صورت بلیک میل نہیں ہوں گا، یہ جتھے کرپشن بچانے کیلئے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں

سیاسی معاشی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم کواسٹے اور قبضہ مافیا کیخلاف کاروائیوں کی رپورٹ بھی پیش کی گئی، پاکستان فلاحی ریاست کی جانب کامیابی سے گامزن ہے، احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں کی امداد پر توجہ دی جائے، رمضان میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں، رمضان شریف میں غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ہیلتھ کارڈ کے اجراء کے عمل کو تیز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار طاقتور مافیا قانون کے تابع آچکا ہے، ملک میں جنگل کا قانون نہیں چلنے دوں گا، کسی کو قانون کی حکمرانی سے انکار کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن زدہ لوگوں کی بات نہ سنی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جتھوں سے کسی صورت بلیک میل نہیں ہوں گا، یہ جتھے قانون توڑنا چاہتے ہیں، یہ لوگ اپنی کرپشن بچانے کیلئے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔مریم نواز کی پیشی پر قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے، ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے حوالے سے بے بنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں، حکومتی ٹیم اجاگر کرے کہ ایسی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں۔ مزید برآں کورونا وائرس میں مبتلا وزیراعظم عمران خان نے کورونا آئسولیشن کے دوران اپنی رہائش گاہ پر محدود سرکاری سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی ایک نئی تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ انہیں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنماؤں اور افسران کے ساتھ ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہے تصویر میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری، سینیٹر فیصل جاوید اور یوسف بیگ مرزا موجود ہیں. ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے شرکاءکو اہم حکومتی امور پر ہدایات دیں خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close