اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہوراور اسلام آباد میں کورونا وائرس کا پھیلا ؤتشویشناک ہے اس لیے بعض اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔این سی او سی کے اجلاس کے بعد شفقت محمود کا کہناتھا کہ تعلیمی اداروں کا مطلب ہے کہ ہر قسم کے تعلیمی ادارے جن میں یونیورسٹی،مدارس،سکول اور سارے کے سارے 15 سے 28 مارچ تک بند کیے گئے تھے، جن علاقوں میں بیماری کی شدت زیادہ تھی، انہی علاقوں میں یہ فیصلہ کیا گیاہے کہ اب 11 اپریل تک ان منتخب اضلاع میں مزید تعلیمی ادارے بند کیے جائیں گے۔ان کا کہناتھا کہ پنجاب کے 10 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔پنجاب کے جن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کیے گئے ہیں ان میں فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان،گجرانوالہ، گجرات،راولپنڈی، سرگودھا، شیخو پورہ، لاہور شامل ہیں۔شفقت محمودکا کہناتھا کہ یہ صوبوں کی صوابدید ہے کہ کونسے شہروں میں تعلیمی ادارے بند کرنے ہیں، پنجاب کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے اور بعدازاں اس میں مزید ایک اور ضلع کا اضافہ کیا گیا تھا جبکہ اسی طرح خیبر پختونخواہ میں بھی 8 اضلاعمیں تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے۔ بیماری کی شدت کو دیکھتے ہوئے صوبے اپنے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے کہ کن شہروں میں تعلیمی اداروں کو بند کرناہے۔شفقت محمود کا کہناتھا کہ 11 اپریل تک تعلیمی اداروں کی بندش کے دوران اگر انتظامیہ چاہے تو اساتذہ کو سکول بلا سکتی ہے، ہم بیماری کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہمیں ادراک ہے کہ سکول بند کرنے سے بچوں کی تعلیم کا بہت نقصان ہوتاہے لیکن بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے، جس پر ہم رسک نہیں لے سکتے ہیں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں