کمزور ہوں ،میرا ایک ہی بیٹا ہے، اسٹیبلشمنٹ سے لڑ نہیں سکتا رانا ثنا اللہ نے آصف زرداری سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

اسلام آباد،(پی این آئی)مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے اجلاس میں آصف علی زرداری نے کہا کہ میں کمزور ہوں، میرا ایک ہی بیٹا ہے میں لڑ نہیں سکتا، انکی اس بات کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اجلاس کے دوران کچھ باتیں کرنے کے بعد آصف علی زرداری نے پینترا بھی بدلا اور مریم نواز سے معافی بھی مانگی۔ پی ڈی ایم میں طے ہوا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ن سے ہوگا۔پی ڈی ایم کی نو جماعتیں ایک طرف اور پیپلز پارٹی ایک طرف ہے۔ پی ڈی ایم اجلاس کی خبریں باہر آنے سے پی ڈی ایم کو نقصان ہوا ہے۔ اجلاس میں سات مسترد ووٹوں پر لے دے ہوئی ہے کہ یہ کس نے کیا اور کیوں کیا؟ اگر سینیٹ چیئرمین پیپلز پارٹی کا بن جاتا تو یہ حکومت کے لیے بڑا دھچکا ہوتا۔پی ڈی ایم الیکشن اتحاد نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close