پاک بھارت تعلقات میں حالیہ پیش رفت میں کس شخصیت نے کردار ادا کیا؟ عالمی ادارے نے انکشاف کر دیا

دبئی (پی این آئی) پاک بھارت امن روڈ میپ کے لیے پاکستان اور بھارت کے مشترکہ دوست ملک متحدہ عرب امارات کی شاہی قیادت نے مصالحتی کردار ادا کیا۔عالمی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا گزشتہ ماہ بھارت اورپاکستان کی اعلیٰ فوجی قیادت کی جانب سے 2003 کے جنگ بندی معاہدے

کی پاسداری کے مشترکہ عزم پر حیران تھی لیکن متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید اس کے 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں دہلی کےایک روزہ دورے پر گئے تھے۔ میڈیا کے معتبر عالمی ادارے کے مطابق عرب امارات کے وزیرخارجہ عبداللہ بن زید نے 26 فروری کو بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے ملاقات کی اور بند دروازے میں ہوئے اجلاس سے آگاہ حکام نے پاکستان بھارت سیز فائر معاہدے کی پاسداری کے اعلان کو عرب امارات کی ایک مہینہ قبل شروع کی جانے والی کوشش کے سلسلے میں اہم پیش رفت قرار دیا۔بلوم برگ کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ پاک بھارت سیز فائر اس بڑے روڈ میپ کا محض آغاز ہے جس کا مقصد ہمسایہ ملکوں کے درمیان پائیدار امن قائم کرنا ہے، سیزفائر سے متعلق مشترکہ اعلان کے بعد عرب امارات نے اپنے سرکاری اعلامیے میں دو ملکوں کی کوششوں کو تاریخی قرار دیتےہوئے سراہا تھا۔رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ اگلے مرحلے میں دونوں ملک اپنے سفارتی عملے کو دہلی اور اسلام آباد میں متعین کریں گےجس کے بعد مشکل مرحلہ آئے گا، اس مرحلے میں دوطرفہ تجارت اور کشمیر کے مسئلے کے دیرپا حل پر بات ہوگی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close