اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) اس وقت بحران کا شکار ہیں لیکن اس اپوزیشن اتحاد سے سب سے زیادہ فائدہ پیپلز پارٹی نے اٹھایا ۔روزنامہ جنگ میں طارق بٹ کی خبر کے مطابق پی ڈیایم کی فیصلہ سازی میں پیپلز پارٹی کا کلیدی کردار رہا اور اسے اس اپوزیشن اتحاد کی نمایاں پشت پناہی حاصل رہی ۔اب پیپلز پارٹی اپنے وعدوں کے بر خلاف سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے منصب حاصل کر نے کے لئے کوشاں ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے83 اور جے یو آئی (ف) کے 15 ارکان نے اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو جتوانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا جہاں حکمراں جماعت سے تعلق رہنے والے اور ملک کے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔اس طرح پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں اپنے 55 ارکان کے ساتھ جیت گئی ۔ پیپلز پارٹی کے لئے پی ڈی ایم کی حمایت کے بغیر اس نشست پر کامیابی کا تصور تک نہ تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں