25مارچ کو بھی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا، سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے

اسلام آباد (پی این آئی) یوم پاکستان کی پریڈ کے تناظر میں جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقامی تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے ایک ٹویٹ کرکے 25 مارچ بروز جمعرات کی مقامی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ جمعرات کو سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ 23 مارچ کو ہونے والی یوم پاکستان کی پریڈ کو موسم کی خرابی کے باعث موخر کردیا گیا ہے ۔ اب یہ پریڈ 23 کی بجائے 25 مارچ کو ہوگی۔ 23مارچ کی پریڈ 25 مارچ کو ہوگی مگر کیا کل چھٹی ہو گی یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی راولپنڈی (پی این آئی)23مارچ کی پریڈ کا شیڈول تبدیل تاہم 23مارچ کو عام تعطیل ہی ہوگی۔واضح رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والی پریڈ کا شیدول تبدیل کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یوم پاکستان کی پریڈ 2 روز کے لیے ملتوی کردی گئی۔ آئی ایس پی آر سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق پاکستان ڈے پریڈ کا شیڈول خراب موسم اور بارشوں کے باعث تبدیل کیا گیا ہے ، 23 مارچ کی پاکستان ڈے پریڈ کو ری شیڈول کرتے ہوئے 25 مارچ کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔علاوہ ازیں پاک فوج نے یومِ پاکستان کی پریڈ میں ایس او پیز کے حوالے سے اہم ہدایت نامہ جاری کردیا ، آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق پریڈ دیکھنے کے لیے آنے والے تمام شرکا کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا ، حاظرین کو حفاظتی ماسک کے بغیر پنڈال میں‌ داخل نہیں ہونے دیا جائے گا جب کہ پریڈ کے مقام پر تمام داخلی مقامات پر خصوصی چیکنگ کی جائے

گی اور ہرانکلوژر کے داخلی دروازے پر فیس ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پریڈ دیکھنے کے خواہش مند افراد کو درجہ حرارت چیک کرنے کے مرحلے سے گزرنا ہوگا ، تقریب میں مہمانوں کے بیٹھنے کا انتظام سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا جب کہ پریڈ کے شرکا کو پہلے ہی روز سے خصوصی بائیو سکیور ببل میں رکھا گیا ہے۔ چند روز قبل پاک فوج نے 23 مارچ کی مناسبت سے ملی نغمہ سوشل میڈیا پرشیئر کردیا ، ’ایک قوم ، ایک منزل‘ کے عنوان سے بنایا گیا ملی نغمہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کیا گیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے 23

مارچ کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کیا گیا ، اس ملی نغمے میں وطن سے محبت اور قوم کے اتحاد کا پیغام دیا گیا۔قبل ازیں 7مارچ کو یومپاکستان کی مناسبت سے ہی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) نے نیا ’پرومو‘ بھی جاری کیا تھا ، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پرومو میں یوم پاکستان کے حوالے سے وطن عزیز کو ایک قوم ایک منزل کے طور پر اجاگر کیا گیا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ یوم پاکستان کی مناسبت سے جاری کردہ پرومو میں قائد کی پاکستان حاصل کرنے کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا پیغام عام کیا گیا ہے اور پاکستانیوں کے بحیثیت قوم ان کے عزم اور حوصلے کو بھی اس میں دکھایا گیا ہے ، اس کے علاوہ نئے پرومو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ متحد ہو کر پاکستانیوں نے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close