پاکستانیوں کا طویل انتظار ختم این سی او سی کے اہم ترین اجلاس میں کیا کچھ طے پایا؟ اسد عمرنے فیصلوں سے آگاہ کردیا

اسلام آباد(پی این آئی ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ ۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں این سی او سی نے کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی پابندیوں میں اضافے سے متعلق اہم فیصلے کیئے ۔ این سی او سی اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلوں سے متعلق این سی او سی کے سر براہ اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں ہم نے ا ن تمام سرگرمیوں پر پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جن سے کوروناکیسزمیں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے جبکہ اسلام آباد اورصوبائی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمدکرائیں، انہوں نے کہا کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کی ہدایت بھِی کی گئی ہے۔دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث مزید 20 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ 3600 سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ وائرس کے باعث مزید 20 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 13 ہزار 863ہوگئی ہے۔ این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44ہزار 498ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 70 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 5 لاکھ 83ہزار 538ہے جب کہ کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 30ہزار 471ہوگئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close