یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے لیے پی ٹی آئی نے انتہائی قدم اٹھا لیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں نئی درخواست دائر کر دی ہے۔تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی فرخ حبیب اور ملیکہ بخاری نے درخواست دائر کی۔ درخواست میں ویڈیو میں موجود دونوںایم این ایز کو فریق بنایا گیا ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابقممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 4رکنی بینچ نے سماعت کی۔ ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہ شفافیت کو یقینی بنائے۔الیکشن کمیشن ممبر پنجاب نے کہا ویڈیوز میں کسی کا چہرہ واضح نہیں ہے۔وکیل یوسف رضا گیلانی نے کہا پی ٹی آ ئی کی درخواست پر میرے اعتراضات ہیں۔ پی ٹی آئی کی ترمیم شدہ درخواست پر علی حیدر گیلانی کے وکیل نے بھی اعتراض کیا۔الیکشن کمیشن نے کہا آپ اپنے اعتراضات اپنے جواب میں تحریری طور پر دیں۔ یوسف رضا گیلانی کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی۔ آئندہ سماعت پر یوسف رضا گیلانی کے وکیل کو تحریر طور پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ 3 مارچ کو پارلیمان کی ساکھ کو مجروح کیا گیا۔ ہم اس کیس کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، یہ حق و باطل کی جنگ ہے۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ یہ اخلاقی معاملے علاوہ قانونی معاملہ بھی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ڈسکہ کا فیصلہ دیا۔ الیکشن کمیشن اس معاملے پر بھی فیصلہ سنائے۔ان کا کہنا تھا کہ آئینی ذمہ داری جو چیف الیکشن کمشنر اور ممبرز نے پوری کرنی ہے وہ ہم تو نہیں کر سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close