بلاول بھٹو نے ایٹم بم حکومت پر چلانا تھا مولانا فضل الرحمن پر چلا دیا آصف زرداری نے پی ڈی ایم کو ہی ماموں بنا دیا ، حیران کن انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ سندھ میں جمہوریت کے دعویداروں نے سندھ اپوزیشن کا دیوار کیساتھ لگایا ہوا ہے ۔ سندھ کو تیرہ سا ل سے ماموں بنانے والے نے آصف علی زرداری

نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کو بھی ماموں بنا دیا۔بلاول نے جو استعفوں کا ایٹم بم حکومت پر چلانا تھا وہ مولانا فضل الرحمن پر چلا دیا ہے۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی کھل کر آمنے سامنے،
اختلافات پر بیان بازی زور پکڑنے لگی
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء قمرزمان کائرہ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر تسلیم کیا جائے وہ سب سے سینئر ہیں ،مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی ملک کی بڑی جماعتیں ہیں یہ ہمارے علاوہ بھی تحریک چلا سکتی ہیں یہ کہنے کی ضرورت نہیں تھی کہ ہمیں کسی کی ضرورت نہیں اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی باتیں مسلم لیگ (ن) کو بری لگیں آصف علی زرداری نے یہ باتیں علیحدگی میں نہیں کی تھی، نواز شریف نے گزشتہ اجلاسوں میں پیپلز پارٹی کے حوالے سے جو باتیں کیں تھی وہ بھی نہیں ہونی چاہئیں تھیں، ملک کا میڈیا اور حکمران جماعت میاں صاحب کے خلاف بول رہے ہیں ،مریم نواز کس کس کی زبانیں کھینچیں گی یہ صرف لفاظی ہے ،بات کرنے کا تو سب کو حق ہے ، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے پارٹی قیادت کیا فیصلہ کرتی ہے اس کو دیکھا جا رہا ہے ، جب تک یوسف رضا گیلانی کیس کا فیصلہ نہیں ہو جاتا ہماری تجویز ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر تسلیم کیا جائے

وہ سب سے سینئر ہیں ، چیئرمین سینیٹ انتخاب کے کیس کا جلد فیصلہ ہو جائے گا اگر یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینٹ کے عہدے پر بحال ہو جاتے ہیں تو اپوزیشن لیڈر کی سیٹ خالی ہو جائے گی پھر جیسا ذکر کیا جا رہا ہے ایسا ہو سکتا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں