کرونا کی تباہ کاریوں میں شدت آگئی ، درجنوں افراد جاں بحق ، ہزاروں نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پی این آئی )عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 44اموات اور 3 ہزار 667 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔کرونا کی تباہ کاری انتہائی تشویشناک شکل اختیار کرنا شروع ہو گئی ، نئے کیسز میں ہوشربا اضافہ ہونے لگا ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار843تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 26 ہزار802 ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد31 ہزار107ہے۔ 5 لاکھ 81ہزار852 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 974 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار479، خیبر پختونخوا 2 ہزار 208، اسلام آباد میں 543، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 203 اور آزاد کشمیر میں 333 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد51 ہزار 414، خیبرپختونخوا میں 79ہزار245، سندھ 2 لاکھ 63 ہزار58، پنجاب میں ایک لاکھ 97 ہزار177، بلوچستان19 ہزار327، آزاد کشمیر11 ہزار609اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close