اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے دو دن قبل ویکسین بھی لگوائی تھی تاہم گزشتہ روز انہوں نے نوشہرہ کا دورہ کیا اور مالاکنڈ میں تقریب سے خطاب بھی کیا تھا ، مالاکنڈ سے واپسی پر عمران خان کی طبیعت میں نازسازی ظاہر ہوئی جس پر وہ وزیراعظم ہائوسجانے کی بجائے سیدھے بنی گالہ چلے گئے اور وہ وہیں سے امور حکومت چلا رہے تھے ، دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر نہ اختیارکرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغازکر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد غیرمعمولی طورپر بڑھ گئی ہے اور 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں 747 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کورونا کیسز بڑھنے کے باعث ہر ہفتہ اور اتوار کی شب اسلام آباد میں ریستورانوں کے اندر اور باہر دونوں ہی صورتوں میں کھانے پر پابندی ہو گی اور صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر سے رات10 بجے سے ہوٹلز میں آؤٹ ڈور کھانوں کی اجازت نہیں دی ہوگی۔علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل ہفتہ کو بھی جاری رہا ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ضعیم ضیاء کے مطابق اسلام آباد میں اب تک 44 ہزار 726افراد ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ افراد میں ہیلتھ کئیر ورکرز کے ساتھ بزرگ افراد بھی شامل ہیں۔ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر25 ہزار 68 ہیلتھ ورکرز اور سینئر سیٹیزن کی ویکسینیشن ہو چکی ہے، ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ افراد میں سے 74 فی صد کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں