ڈالرکی قیمت میں کمی اور روپے کی قدر کیوں بڑھ رہی ہے؟

اسلام آباد(پی این آئی)ایک سال میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 155.74 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جو ایک غیر معمولی اضافہ ہے۔ ماضی میں پاکستانی روپے نے ڈالر کی قیمت میں اضافے سے روپے کی قدر میں کمی کے مقابلے میں 167.7کی خطرناک حد کو چھو لیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق چینی ایف ڈی آئی کی مسلسل آمد،پاکستان کی چین کو بڑھتی ہوئی برآمدات ، سی پیک منصوبوں میں غیر متزلزل مالی امداد اور پاکستان کی مارکیٹ میں چینی سرمایہ کاروں کے ماحول کی بدولت پاکستان کی کرنسی میں بہتری آئی۔گوادر پرو کے مطابق پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 12 روپے بحال ہو گئی ہے، اس بہتری سے درآمدی بل پر بوجھ کم کرکے برآمدی بل کو بڑھانے میں مدد مل رہی ہے جس کی وجہ سے مجموعی معیشت کو تقویت مل رہی ہے۔ادھر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان نے ایف ڈی آئی میں 25 ارب ڈالر سے زیادہ کا اضافہ کیا ہے۔د

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں