فون بند کردیے اور اکھٹے غائب ہو گئے ، کیا تمام پریذائنڈنگ افسران غائب ہو کر ناشتہ کرنے گئے تھے؟جسٹس عمر عطا بندیال سخت ریمارکس

اسلام آباد (پی این آئی )سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کچھ پریزائڈنگ افسران نے اپنے فون بند کردیے اور اکھٹے غائب ہو گئے ، تمام غائب ہونے والے افسر صبح یکا یک ایک ساتھ نمودار ہوئے ،

کیا تمام پریذائنڈنگ افسران غائب ہو کر ناشتا کرنے گئے تھے ؟ ۔ سپریم کورٹ میں جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب سے متعلق کیس کی سماعت کر رہاہے جس دوران الیکشن کمیشن نے حلقے میں ہنگامہ آرائی ، بیلٹ باکس اور اخراجات سمیت دیگر تفصیلات جمع کروا دی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close