اسلام آباد(پی این آئی ) ائیر چیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو نے پاک فضائیہ کی کمانڈ سنبھال لی، مجاہدانورخان نے پاک فضائیہ کی کمان ایئر چیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو کو سونپی۔تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ میں کمان کی تبدیلی کی پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ایئرمارشل ظہیراحمدبابرسدھوکوگارڈآف آنرپیش کیا گیا جبکہ جےایف17تھنڈر طیاروں نےسبکدوش ایئر
چیف مارشل مجاہد انور خان کو سلامی دی۔تقریب میں ایئرمارشل ظہیر احمد بابر نے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں، ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان نے پاک فضائیہ کی کمان ایئرمارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو سونپی۔مجاہد انور خان نے نئے ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو کو بیجز بھی لگائے۔خیال رہے ائیر چیف مارشل ظہیراحمدبابرسدھو پاک فضائیہ کے 23 ویں سربراہ ہیں ، ان کا تعلق گجرات کے گاؤں سدھ سے ہے، انھوں نے برطانیہ کے کامبیٹ کمانڈرز اسکول، ایئر وار کالج اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے تعلیم حاصل کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں