ائیرمارشل ظہیر احمد بابر کو نیا ائیرچیف مقرر کر دیا گیا

گجرات(پی این آئی)ایئرمارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو نیا ایئر چیف مقرر کردیا گیاجن کا تعلق گجرات کے گاوں سدھ سے ہے۔ گجرات سے تعلق رکھنے والے وہ تیسرے سروسز چیف ہیں، اس سے قبل گجرات سے تعلق رکھنے والے ایڈمرل محمد شریف اور جنرل راحیل شریف بھی سروسز چیف رہ چکے ہیں۔ائیر مارشل

ظہیر نے 1986میں فائٹر پائلٹ کے طور پر پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ وہ معروف عالم دین حکیم غلام محمد کے بیٹے ہیں۔ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں،سبکدوش ہونیوالے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو ان کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات پر نشان امتیاز (سول) سے نوازا گیا، صدر مملکت عارف علوی نے انہیں تمغہ عطاءکیا، وزیراعظم نے ائیر مارشل ظہیر احمد بابر کی تقرری کی منظوری دے دی ہے ۔

Air Marshal Zaheer Ahmad Babar appointed new PAF chief

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close