مولانا فضل الرحمن کی پی ڈی ایم سربراہی چھوڑنے کی دھمکی زرداری کے رویہ پر نواز شریف کی ویڈیو لنک سے ہٹنے کی کوشش پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،آصف زرداری کے استعفوں کے انکار پر مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم سربراہی چھوڑنے کی دھمکی دیدی ۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ہونے والے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں آصف زرداری کو استعفوں پر قائل کرنے میں ناکامی پر مولانا فضل الرحمن نے سربراہی چھوڑنے کی دھمکی دی،فضل الرحمان کے مستعفی ہونے کی دھمکی پر اجلاس میں موجود دیگر رہنماؤں نے انھیں ٹھنڈ ا کیا۔ مولانا نے کہا کہ اگر سب ایسے ہی چلنا ہے تو پھر یہ اتحاد زیادہ دیر نہیں چل سکتا، جس پر مریم نواز نے کہا کہ مولانا صاحب آپ ہمارے بڑے ہیں ہمارے گھر میں ہی ہمارے ساتھ ایسا سلوک افسوسناک ہے۔ مولانا نے زرداری سے شکوہ کیا کہ آپ کی گفتگو اور موقف سے مایوس ہوا ہوں۔سابق صدر آصف زرداری کے خطاب کے بعد اجلاس کا ماحول انتہائی سنجیدہ ہوگیا۔ زرداری کی تنقید کے دوران نواز شریف کے چہرے کے تاثرات مسلسل بدلتے رہے۔ایک موقع پر نواز شریف نے ویڈیو لنک سے ہٹنے کی کوشش کی تو اسحاق ڈار نے ہاتھ پکڑ لیا اور انہیں ویڈیو لنک سے نہ ہٹنے کا کہا ۔اجلاس میں مریم نواز نے نماز کے وقفے کے دوران نواز شریف سے بات کی اور آصف زرداری کو جواب دینے کیلئے اجازت طلب کی جس پر نواز شریف نے انہیں اجازت کھل کر جواب دینے کی اجازت دی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں