آٹا اور چینی سکینڈل چیئرمین نیب نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین نیب جسٹس ( ر) جاوید اقبال نے آٹا اور چینی سکینڈل منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئےکہا ہے کہ نیب کے پاس بڑی مچھلیوں کی اربوں کی کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں،نیب وائٹ کالر میگاکرپشن کیسز کی تحقیقات کے لے پر عزم ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے 1230 ریفرنس دائر کئے جو زیر سماعت ہیں۔ بابائے قوم نے اسمبلی میں اپنے خطاب میں اقربا پروری اور رشوت ستانی کو بڑی برائی قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ وائٹ کالر کرائمز اور سٹریٹ کرائم میں فرق ہے۔میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیع ہے۔نیب اقوام متحدہ کے انسداد بد عنوانی کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔پاکستان سارک اینٹی کرپشن فورم کاچئیر مین ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close