کامیابی کا جشن منانا پی ٹی آئی عہدیداروں کو مہنگا پڑ گیا 2خواتین عہدیدارمعطل

کراچی(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی خواتین وِنگ شدید اختلافات کا شکار ہو گئی ہے، جشن منانے پر دو خواتین عہدے داران کو معطل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی پی ٹی آئی خواتین وِنگ کی صدر نے جنرل سیکریٹری اور سیکریٹری انفارمیشن کو سینیٹ میں فتح کا جشن منانے پر معطل کر دیا ہے۔کراچی میں ہفتے کی رات کو انصاف ہائوس میں سینیٹ چیئرمین کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر جشن منایا گیا تھا، جس میں ناچ گانا کیا گیا تھا۔جشن منانے اور ناچ گانا کرنے پر شعبہ خواتین کی صدر فضا ذیشان نے جنرل سیکریٹری ارم بٹ اور سیکریٹری انفارمیشن فوزیہ صدیقی کو معطل کردیاہے۔فضا ذیشان نے اس ضمن میں بتایاکہ ان سے پوچھے بغیر جشن منایا اور ناچ گانا کیا گیا، میڈیا نے بھی ناچ گانا دکھایا جو پارٹی کے لیے شرمندگی کا باعث بنا۔صدر شعبہ خواتین نے بتایا کہ اس معاملے کو مزید کارروائی کے لیے پارٹی کی نظم و ضبط کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close