نواز شریف کی پاکستان واپسیی

نوازشریف کے لندن قیام بارے برطانوی ہوم آفس کا موقف بھی آگیا، دوٹوک اعلان کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)برطانوی ہوم آفس میں یوکے ویزا اور امیگریشن سروسز سیکشن نے لندن اور ویسٹ منسٹر علاقہ سے رکن پارلیمنٹ نکی آکن کو بتایا کہ وہ کسی فرد کی فرمائش پر نواز شریف کے بارے میں کوئی معلومات ظاہر نہیں کریں گے، معلومات ظاہر کرنا ڈیٹا پروٹیکشن کی خلاف ورزی ہے ۔

نکی آیکن سے پاکستانی شہری خالد لودھی نے نواز شریف کے بارے میں رابطہ کیا تھا ۔ پچھلے ماہ برطانیہ کی حکومت نے کہا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ۔یاد رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ہوم آفس نے برطانیہ میں نواز شریف کے امیگریشن سٹیٹس کے معاملے پر تبصرہ کیا ہے۔ اس سے پہلے صرف فارن ، دولت مشترکہ اور ایف سی ڈی او نے بیانات جاری کیے تھے کہ نواز شریف کے خلاف پاکستان میں درج ایف آئی آر کی بنیاد پر یا پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اس وقت علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں ، حکومت پاکستان ان کی وطن واپسی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے لیکن تاحال اسے اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی علاج کی غرض سے لندن میں ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close