اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیالکوٹ راولپنڈی موٹر وے شمالی پنجاب کیلئے وزیر اعظم کا ایک بہت بڑا تحفہ ہے، موٹر وے سے جہلم تا اسلام آباد فاصلہ صرف 45 منٹ کا رہ جائے گا۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس ہفتے سیالکوٹ راولپنڈی موٹر وے کے پہلے مرحلے کا ٹینڈر آجائے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ شمالی پنجاب کیلئے موٹر وے وزیر اعظم عمران خان کا ایک بہت بڑا تحفہ ہوگا، وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے اس پروجیکٹ کو ممکن بنایا۔انہوں نے کہا کہ اس موٹر وے کی تعمیر کے بعد جہلم کا اسلام آباد سے فاصلہ صرف 45 منٹ کا رہ جائے گا۔ گوجر خان، سوہاوہ اور دینہ اسلام آباد کے نواحی علاقے بن جائیںگے،چکوال، جہلم، کھاریاں، لالہ موسیٰ، وزیر آباد کی معاشی اہمیت میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگا۔فواد چوہدری نے کہا کہ للہ انٹر چینج تا جہلم دو رویہ سڑک اور وزیر آباد راولپنڈی موٹر وے شمالی پنجاب کے لیے گیم چینچر منصوبے ہیں، میری تجویز کو پذیرائی دیے جانے کے لیے شکر گزار ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں