صادق سنجرانی چیئرمین سینٹ کا الیکشن جیت گئے‎

اسلام آباد (پی این آئی)صادق سنجرانی کی ہیٹرک ، تیسری بار چیئرمین سینٹ منتخب ہو گئے ۔ حکمران جماعت کے امیدوار صادق سنجرانی سینٹ کے نئے چیئرمین برقرار ،انتخابات میں انہوں نے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدواریوسف رضا گیلانی کو شکست دے دی، یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مستر د ہو گئے ،تفصیلات

کے مطابق سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں جے یو آئی کے رہنما اور پی ڈی ایم کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار عبدالغفور حیدری نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔ حرف تہجی کے اعتبار سے اراکین کو ووٹنگ کے لیے بلایا گیا۔اجلاس کے آغاز پر پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے اراکین کو ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار بتایا اور غلطی کی صورت میں ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے سیکرٹری سینیٹ کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔پریزائیڈنگ افسر نے کہا کہ موبائل فون، کیمرہ اور کوئی بھی الیکٹرانک ڈیوائس کے ساتھ پولنگ بوتھ میں جانے کی اجازت نہیں ، ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہا جس کے بعد چیئرمین سینیٹ کے لیے ووٹوں کی گنتی کی گئی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close