99سینیٹرز میں سے کتنے ووٹ لینے والا امیدوار کامیابی حاصل کرلے گا، سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتادیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق اہم نقطہ پیش کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کنور دلشاد نے بتایا کہ ایوان میں بیٹھے سینیٹرز کی موجودگی میں زیادہ ووٹ لینےوالا جیتے گا، اسوقت ایوان بالا میں 99 سینیٹرز ہیں، ننانوے

سینیٹرز میں سے 45ووٹ لینے والا امیدوار کامیابی حاصل کرلے گا۔ نجی ٹی وی اے آروائی سے گفتگو کے دوران سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے واضح کیا کہ ووٹ برابر ہوئے تو دوبارہ الیکشن ہوتا ہے، دوسری بار بھی ووٹ برابر ہوئے تو پھر تیسری بار آپشن ہوگا۔آج پارلیمانی سیاست میں بڑا اہم دن ہے، آج ایوان بالا میں چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب آج ہوگا، چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے پی ڈی ایم کے عبد الغفور حیدری اور حکومت کے مرزا محمد آفریدی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہیں۔حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی کی کامیابی کے دعوے کئے جارہے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کی جانب سے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جیت بلند وبانگ دعوی کئے جارہے ہیں۔عددی اعتبار کا موازنہ کیا جائے تو اپوزیشن 51 ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل کئے ہوئے ہے جبکہ حکومتی اتحاد کے پاس 48 ووٹ ہیں، جماعت اسلامی کا سینیٹ میں ایک ووٹ ہے اور انہوں نے آج بھی سینیٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔اپوزیشن اتحاد کے 51 میں سے ایک ووٹ کم ہوگا کیونکہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارچند سالوں سے بیرون ملک ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں