بلوچستان سے آزاد حیثیت سے منتخب سینیٹر عبدالقادر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد (این این آئی)آزاد حیثیت میں نو منتخب سینیٹر محمد عبد القادر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ منگل کو وزیر اعظم عمران خان سے صوبہ بلوچستان سے بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ حمایت یافتہ، اور آزاد حیثیت میں نو منتخب سینیٹر محمد عبدالقادر نے

ملاقات کی،ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور سیف اللہ نیازی بھی شریک تھے ۔محمد عبدالقادر نے وزیراعظم پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔وزیر اعظم نے عبد القادر کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔سینٹ انتخاب سے قبل تحریک انصاف عبدالقادر کو ٹکٹ دینا چاہتی تھی لیکن بعض رہنماؤں کے اعتراض کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا جس پر عبدالقادر نے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑا اور جیت گئے، اب انہوں نے باضابطہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close