اسلام آباد (پی این آئی)سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر کا انتخاب کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے، اس بات کا دعویٰ قانونی ماہرین نے کیا ہے، قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویڈیو اسکینڈل کی وجہ سے ایسا ہو سکتا ہے۔ قانونی ماہرین کی رائے کے مطابق ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے
اور اس ویڈیو کے کرداروں نے اس بات کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ سینٹالیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت بھی ثابت ہو چکی ہے، جسے بنیاد بنا کر علی حیدر گیلانی، یوسف رضاگیلانی او رمریم نواز گرفتار بھی ہو سکتے ہیں، آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ویڈیوز ناقابل تردید شواہد ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ سینٹ الیکشن شفاف نہیں تھے، انہوں نے کہا کہ اس سکینڈل کے سامنے آنے کی وجہ سے یہاں دوبارہ انتخاب کا حکم ہونا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں