عثمان بزدار کی تبدیلی کی صورت میں اگلے ممکنہ وزیراعلیٰ کا نام بتا دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کی صورت میں اگلے ممکنہ وزیراعلیٰ کا نام معروف صحافی نے بتا دیا، معروف صحافی عمران یعقوب کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب تبدیل ہوئے تو تحریک انصاف راجہ بشارت کو وزیراعلیٰ بنا سکتی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لئے وزیر قانون راجہ بشارت سب سے پسندیدہ امیدوار ہیں، عمران یعقوب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو راجہ بشارت نے یہ تاثر دیا ہے کہ میرے چوہدری پرویز الہیٰ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور میرے بیوروکریسی سمیت دوسرے اداروں سے بھی اچھے تعلقات ہیں، معروف صحافی نے کہاکہ چوہدری بشارت نے کہا ہے کہ اگر آپ مجھے وزیراعلیٰ بناتے ہیں تو میں آپ کو اچھا ڈیلیور کرکے دوں گا۔ دوسری جانب چوہدری برادران راجہ بشارت کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں کیونکہ ق لیگ کی خواہش رہی ہے کہ اگر وزیراعلیٰ تبدیل ہوں تو چوہدری پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب ہوں۔ عمران یعقوب نے کہاکہ ق لیگ کی حمایت کے بغیر کوئی بھی جماعت وزارت اعلیٰ نہیں لے سکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close