پی ٹی آئی ارکان نے اپوزیشن بینچوں پر نوٹوں کے ہار رکھ دیے

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی میں حکومتی ارکان نے اپوزیشن نشستوں پر نوٹوں کے ہار رکھ دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد کاووٹ لینے کے لیے بلائے گئے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے اپوزیشن نشستوں پر نوٹوں کے ہار رکھ دیے،

پاکستان تحریک انصافکے ایم این ایز نے ’نوٹ کو عزت دو‘ کے پلے کارڈز بھی رکھے۔بتایا گیا ہے کہ حکومتی ارکان نوٹ کو عزت دو کے پلے کارڈ بھی اپنے ہمراہ لائے تھے۔ عمران خان بازی ہار چکے ہیں،
اقتدار کیساتھ چمٹے رہنا قوم کیلئے مزید خرابیوں کا باعث بنے گا، سابقہ اتحادی جماعت مخالف ہو گئی
سکھر(آن لائن) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہے کہ بکے ہوئے لوگوں کے ووٹوں کیساتھ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر اب عمران خان صاحب کی کیا اخلاقی حیثیت باقی رہ گئی ہے، حقیقت میں عمران خان اس وقت بازی ہار چکے ہیں، انکے لئے اب مذید اقتدار کیساتھ چمٹا رھنا ملت کیلئے مذید خرابیوں کا باعث بنے گا،یہ بات انہوں نے ہفتے کے روز دارلعلوم تفہیم القران سکھر کیتقریب تکمیل بخاری و دستار فضیلت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سابق رکن قومی اسمبلی اسدا للہ بھٹو بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ ، وزیر اعظم کیجانب سے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کیا جانے کی بابت سوال کے جواب میں لیاقت بلوچ نے مذید کہا کہ صدر پاکستان نے جو احکامات جاری کیئے اس میں انہوں نے ڈکلیئر کیا کہ عمران خان صاحب اعتماد کھو چکے ھیں، انکے پاس اکثریت نہیں ھے، اب عمران خان صاحب نے قومی اسمبلی کے ایک اجلاس کے

زریعے اکثریت حاصل کر لی تاھم انہوں نے قوم سے خطاب میں خود کہا ھے کہ 16 ممبران بک گئے ھیں انکی قیمت لگ چکی ھے، عمران خان صاحب کی کیا اخلاقی حیثیت اب باقی ھے ان ھی لوگوں کے ووٹ کیساتھ اعتماد کا ووٹ حاصل کیا ہے، حقیقت میں عمران خان صاحب اس وقت بازی ہار چکے ھیں،لیاقت بلوچ نے کہا کہ ھم سمجھتے ھیں کہ پاکستان میں سیاست کو اب آئین کے تابع کیا جائے، آئندہ انتخابات کو شفاف و غیر جانبدارانہ بنایا جائے، سیاسی اور جمہوری قوتیں صرف اقتدار اور کرسی کی خاطر نہ اسٹیبلشمنٹ کی دھلیز پر جھکیں نہ ووٹ چوری کریں اور نہ ووٹوں کی قیمت لگائیں، جمہوریت اور ووٹ کی مقدس قدروں کے تحفظ کیلئے سیاسی قوتیں جمہوری رویہ اختیار کریں، لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ ، پی ڈی ایم کےلانگ مارچ کے حوالے سے سوال کے جواب میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ یہ پی ڈی ایم کا معاملہ ھے کہ وہ کیا فیصلے کرتے ہیں لانگ مارچ کس طرح سے کرتے ھیں. انکی جدوجہد کیسے آگے بڑھے اسکے لئے وہ خود جوابدہ ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close