اپوزیشن اراکین اسمبلی کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے یا نہیں؟ پی ڈی ایم نے بڑا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل رحمان نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی رکن کل کے اجلاس میں نہیں جائیگا، اپوزیشن کے شرکت نہ کرنے سے قومی اسمبلی کے اجلاس کی اہمیت ختم ہوگئی۔ الیکشن کمیشن پر تنقید فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے دباؤ ڈالنے کے لیے کی

جارہی ہے۔پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عمران خان کس کے خلاف عوام کو نکالیں گے؟حکومت نے چیزوں کی قیمتیں کیوں بڑھائیں؟پٹرول، آٹا، چینی اور ادویات مہنگی کیں اب عوام آپ سے سوال پوچھیں گے۔ تجاوزات کے نام پر لوگوں کو گھروں سے سے محروم کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی تقریر کو غیر منظقی کہا ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کو مورد الزام ٹھہرانا اصل موضوع نہیں ہے۔ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے دباو ڈالنے کے لیے الیکشن کمیشن پر تنقید کی گئی۔ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ہواؤں کا رخ تو کب سے بدلا ہوا ہے، جب آزادی مارچ کیا ہواؤں کا رخ تب سے بدل رہا ہے۔حکومت حواس باختہ ہے۔ پاکستان میں اس وقت کوئی حکومت نہیں ہے، فوری نئے انتخابات ہونے چاہئیں۔ہمارے شرکت نہ کرنے سے کل کے اجلاس کی اہمیت ختم ہوجائے گی۔لانگ مارچ کی سٹرٹیجی ابھی طے کی جائے گی۔پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ کل اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کا کوئی رکن نہیں جائے گا۔جنہوں نے ہمیں ووٹ دیا اور کل اسمبلی اجلاس میں جائیں گے تو عمران خان ان سے کیوں اعتماد کا ووٹ لیں گے؟ ہم نے ان ارکان نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔ ہم اپنے فیصلوں پر قائم ہیں۔ اسلام آباد میں8 مارچ کو سربراہی اجلاس ہوگا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔

close