مک گیا تیرا شو نیازی گو نیازی گو ، مظاہرین نے سینیٹر فیصل جاوید کو گھیر لیا

اسلام آباد(پی این آئی) جو کلچر پی ٹی آئی نے متعارف کرایا تھاآج وہی سب حکومتی نمائندوں کے ساتھ پیش آ نے لگا،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیصل جاوید کو لوگوں نے گھیر رکھا ہے اور مک گیا تیرا شو نیازی گو نیازی گو نیازی کےنعرے بلند کیے جا رہے ہیں۔جس پر پولیس اور

سکیورٹی کے لوگوں نے مشتعل مظاہرین کے نرغے سے انہیں بچا کر ان کی گاڑی میں بٹھایا۔ عمران خان کالی بھیڑوں کو اپنی پارٹی سے نکالیں،اتحادی جماعت مطالبہ لے کر آ گئیکراچی (آئی این پی) جی ڈی اے کے رہنمائوںنے کہاہے کہ جی ڈی اے کے 14ممبران میں سے ایک بھی نہیں بکا، عمران خان سے کہیں گے کہ کالی بھیڑیں نکالیں،بے ضمیروں کو بے نقاب کریں گے۔جمعہ کو جی ڈی اے کے رہنمائوں شہریار مہر اور نصرت سحر عباسی نے میڈیا سے گفتگو کی۔جی ڈی اے کے رہنماشہریار مہر نے کہاکہ ہماری وجہ سے متحدہ اور تحریک انصاف نے سیٹ جیتی ہے، عمران خان سے کہیں گے کہ پارٹی سے کالی بھیڑیں نکالیں، جی ڈی اے کے 14ممبران میں سے ایک بھی نہیں بکا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں جو وزیراعظم کو بھیج دیئے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ بے ضمیروں کو بے نقاب کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close