اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں وفاقی وزرا اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان ایوان سے
اعتماد کا ووٹ لیں گے ۔ جن کو ہمارے حلیفوں کا نظریہ اچھا لگے گا وہ ان کے ساتھ کھڑے ہونگے ہم اپنے نظریے کیساتھ کھڑے ہیں۔ الیکشن کمیشن شفافیت برقرار رکھنے میں ناکام رہا ہے۔پہلے بھی الیکشنز میں ایسا ہوتا رہا ہے،مگر ہم نے اس پر ایکشن لیا اور 20 اراکین اسمبلی کو باہر نکالا۔ ہم چاہتے تھے کی خرید وفروخت کی سیاست سے ہمیں چھٹکارا مل جائے ، ہم نے آئینی ترمیم کی کوشش کی ، ہم رہنمائی کے لیے سپریم کورٹ بھی گئے۔ خواتین کی نشست پر اپوزیشن کو دلچسپی نہ تھی۔ الیکشن سے پہلے جو ویڈیو اور آڈیو سامنے آئی اس پر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنا چاہا تو وہاں کوئی بھی موجود نہ تھا۔انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر شفاف انتخابات کی ذمہ داری زیادہ عائد ہوتی ہے۔ہم چاہتے تھے ٹیکنالوجی سے انتخاب کو شفاف بنایا جائے، مگر ایسا نہ ہوسکا۔یہ حق اور باطل کی لڑائی ہے، عمران خان نے سیاسی کلچر کو بدلنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ ہماری یہ لڑائی جاری رہے گی، یزیدی قوتوں کو اپنی فتح نظر آسکتی ہے مگر فتح حق کی ہوگی۔ آج کا دن جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے۔ آج جمہوری قدروں کو روندا اور قتل کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں