عمران خان نے بھی اپنا ووٹ ضائع کردیا یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنا ووٹ ضائع کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق قاسم گیلانی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بیلٹ پیپر پر امیدواروں کو

نمبر دینے کی بجائے ٹک کا نشان لگا دیاہے اور اپنا ووٹ ضائع کر دیاہے ۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی میں آمد پر حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان آمنے سامنے آگئے اور شدید نعرے بازی کی عمران خان کالی بھیڑوں کو اپنی پارٹی سے نکالیں،اتحادی جماعت مطالبہ لے کر آ گئیکراچی (آئی این پی) جی ڈی اے کے رہنمائوںنے کہاہے کہ جی ڈی اے کے 14ممبران میں سے ایک بھی نہیں بکا، عمران خان سے کہیں گے کہ کالی بھیڑیں نکالیں،بے ضمیروں کو بے نقاب کریں گے۔جمعہ کو جی ڈی اے کے رہنمائوں شہریار مہر اور نصرت سحر عباسی نے میڈیا سے گفتگو کی۔جی ڈی اے کے رہنماشہریار مہر نے کہاکہ ہماری وجہ سے متحدہ اور تحریک انصاف نے سیٹ جیتی ہے، عمران خان سے کہیں گے کہ پارٹی سے کالی بھیڑیں نکالیں، جی ڈی اے کے 14ممبران میں سے ایک بھی نہیں بکا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں جو وزیراعظم کو بھیج دیئے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ بے ضمیروں کو بے نقاب کریں گے۔۔۔۔

۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close