اسلام آباد (پی این آئی )شہریار آفریدی کا سینیٹ الیکشن کے لیے ڈالا گیا ووٹ ضائع ہونے کا امکان۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر مملکت برائے سیفران شہر یار آفریدی نے اپنے ہی بیلٹ پیپر پر دستخط کر دیے جس کے باعث ان کے ووٹ ضائع ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے ۔ دوسری جانب سینیٹ الیکشن کے
دوران ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے پی ٹی آئی ایم پی اے خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل نکل آیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کے دوران اراکین اسمبلی اور دیگر کے موبائل فون، کیمرے کے ساتھ اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کررکھی ہے لیکن پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑادیں۔سندھ اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے لیے ووٹنگ کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی خرم شیر زمان کی جیب میں موبائل فون کے الزام پر ووٹنگ روک دی گئی۔ خرم شیر زمان کے پاس موبائل فون کی نشاندہی پر پیپلز پارٹی کے اراکین نے احتجاج شروع کر دیا۔ شور شرابہ کے باعث ایوان میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔قبل ازیں آصف زرداری کا بیلٹ پیپر ضائع ہو گیا تاہم انہیں دوبارہ بیلٹ پیپر جاری کیا گیا انہوں نے پھر اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں