سینیٹ انتخابات ، وزیراعظم عمران خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)سینیٹ کے الیکشن میں وزیراعظم عمران خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔تفصیلات کے مطا بق وزیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں پہنچے جہاں حکومتی ارکان نے ان کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر حکومتی اراکین نے وزیراعظم

کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ایوان میں پہنچنے پر ووٹ ڈالنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کا نام پکارا گیا جس کے بعد انہوں نے ریٹرننگ افسر کے پاس جاکر اپنے ووٹ کا اندراج کیا اور ووٹ کاسٹ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے ایوان میں حفیظ شیخ اور دیگر حکومتی وزرا سے غیر رسمی ملاقات بھی کی جب کہ وزیراعظم اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ایوان سے چلے گئے۔ سینیٹ انتخابات ، وزیراعظم عمران خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیااسلام آباد(پی این آئی)سینیٹ کے الیکشن میں وزیراعظم عمران خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔تفصیلات کے مطا بق وزیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں پہنچے جہاں حکومتی ارکان نے ان کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر حکومتی اراکین نے وزیراعظمے حق میں نعرے بازی بھی کی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ایوان میں پہنچنے پر ووٹ ڈالنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کا نام پکارا گیا جس کے بعد انہوں نے ریٹرننگ افسر کے پاس جاکر اپنے ووٹ کا اندراج کیا اور ووٹ کاسٹ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے ایوان میں حفیظ شیخ اور دیگر حکومتی وزرا سے غیر رسمی ملاقات بھی کی جب کہ وزیراعظم اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ایوان سے چلے گئے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close