بھارتی طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ مسافر کو نہ بچایا جا سکا

کراچی(این این آئی)شارجہ سے بھارتی شہر لکھنو جانے والے انڈین ایئر لائن کے ایک طیارے کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر جہاز کو ہنگامی طور پر کراچی اتار لیا گیا، 60 سالہ مسافر جہاز میں ہی انتقال کر چکے تھے۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شارجہ سے بھارتی شہر لکھنو جانے والی انڈیگو

ایئر لائن کی فلائٹ نمبر آئی جی او 1412 صبح 4 بجے جونہی ایران کے راستے پاکستانی حدود میں داخل ہوئی تو جہاز میں سوار ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔کپتان کی جانب سے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا گیا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جہاز کو کراچی ایئر پورٹ اتارنے کی اجازت مانگی گئی۔انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اتھارٹیز کی جانب سے اجازت ملنے پر طیارے نے صبح 5 بجے ہنگامی طور پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ہنگامی طبی امداد دیئے جانے تک 67 سالہ مسافر حبیب الرحمن جہاز میں ہی انتقال کر چکے تھے۔بعد ازاں ڈاکٹر کی جانب سے موت کی تصدیق اور دستاویزی کارروائی اور ضروری اقدامات کے بعد فلائٹ نمبر آئی جی او 1412 صبح 8 بج کر 36 منٹ پر کراچی سے احمد آباد کے لیے روانہ ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close