لانگ مارچ کب شروع ہوگا؟ اپوزیشن نے سینٹ الیکشن سے پہلے تاریخ کا اعلان کردیا حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے لانگ مارچ 26 مارچ سے شروع ہوگا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی یہ طے نہیں ہے کہ لانگ مارچ کب اسلام آباد پہنچے گا، 10اپریل تک دھرنا دیں گے۔محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان کی باڈی لینگویج بتا رہی ہے کہ

حکومت نروس ہے۔دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا آئین، ووٹ چوروں کی چالبازیوں سے بالاتر ہے، اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں۔مریم نوازنے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یاد رکھو ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی، ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں