اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ انتخابات میں ضابطہ اخلاق خلاف ورزی سے متعلق پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیربخاری نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے تحت صدر اور گورنرز سینیٹ الیکشن مہم نہیں چلا سکتے، چاروں صوبائی گورنرز ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا
رہے ہیں، الیکشن کمیشن خلاف وری کرنے پر نوٹس لے۔خط میں کہا گیا کہ صوبائی گورنرز کو سینیٹ انتخابات کی مہم سے دور رکھنے اور ضابطہ اخلاق پر عمل کے لیے احکامات دیے جائیں۔خط میں کہا گیا کہ صوبائی گورنرز سینیٹ امیدواروں سے ملاقاملاقاتیں بھی کر رہے ہیں، ایسا لگتا یے گورنرزنے الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق نہیں پڑھا۔خط میں کہا گیا کہ صوبائی گورنرز کو گورنرہائوسز میں سینیٹ انتخابی مہم چلانے سے بھی روکا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں