حمزہ شہباز کی بیٹی والد کو دیکھ کررو پڑیں

اسلام آباد (پی این آئی)ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف نے حمزہ شہباز کی رہائی کے بعد کہا کہ انشاءاللّہ! ظالم کا یومِ حساب بہت جلد آئے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے اپنے پیغام میں لکھا کہ جب حمزہ اپنے گھر میں داخل ہوئے اور اُن کی دو سالہ بیٹی والد کو دیکھ کر خوشی سے جھوم اُٹھی۔اُنہوں نے لکھا کہ حمزہ شہباز کی دو سالہ بیٹی اپنے والد کو دیکھ کر جہاں خوش ہوئی تو وہیں اس خوف سے رو پڑیں کہ کہیں اُن کے والد دوبارہ اُن سے دور نہ چلے جائیں۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی حمزہ شہباز کو ایک سال 8 ماہ بعد کوٹ لکھپت جیل سے ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close