مجھے نہیں پتہ امن کیسے ہوگا لیکن مجھے یہ پتہ ہے کہ امن ہونا چاہیے، کشمیریوں کیساتھ جو ہو رہا ہے وہ۔۔۔ بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کا 2 سال بعد نیا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)27 فروری 2019 کو پکڑے گئے بھارتی فضائیہ کے آفیسر ونگ کمانڈر ابھی نندن کا نیا بیان سامنے آگیا ، ابھی نندن کا آج جو بیان سامنے آیا ہے وہ گزشتہ دو سال سے منظر عام پر نہیں آیا تھا۔ اس بیان میں ابھی نندن کو تفصیل کے ساتھ پاک بھارت تعلقات ، مسئلہ کشمیر اور امن کے بارے میں بات

کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ ابھی نندننے کہا پیرا شوٹ سے نیچے آتے ہوئے دونوں ملک دیکھے، اوپر سے مجھے دونوں ملکوں میں فرق کا پتہ نہیں چلا، دونوں ایک جیسے ہی خوبصورت ہیں، جب نیچے گرا تو پتہ ہی نہیں چلا کہ میں پاکستان میں ہوں یا اپنے دیس بھارت میں ہوں،کیونکہ دونوں ملک اور دونوں ملکوں کے لوگ ایک جیسے ہی لگے۔ابھی نندن کے مطابق جب وہ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر لینڈ ہوئے تو اسے کافی گہری چوٹ لگی تھی اور وہ ہل نہیں پا رہے تھے، پہلے اس نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ کس ملک میں ہے ،پھر پتہ چلا کہ اپنے ملک میں نہیں ہوں تو بھاگنے کی کوشش کی جس کے بعد کچھ لوگ میرے پیچھے آئے جو بہت ہی پرجوش تھے اور وہ چاہتے تھے کہ وہ مجھے پکڑ لیں۔ اسی وقت پاکستانی آرمی کے دو جوان آئے اور انہوں نے مجھے پکڑ کر لوگوں سے بچایا، ان میں ایک پاکستان آرمی کے کپتان تھے، وہ مجھے اپنی یونٹ تک لے کر گئے جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور پھر ہسپتال لے جایا گیا جہاں مزید معائنہ اور طبی امداد مہیاکی گئی، تب سے میری خوب خاطر مدارت کی گئی ۔ابھی نندن کا کہنا تھا کشمیریوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے وہ نہ مجھے پتہ ہے اور نہ ہی آپ کو پتہ ہے، ہمیں اس بارے میں امن کے ساتھ سوچنا چاہیے، پاک فوج بہت ہی زبردست اور پروفیشنل ہے، میں پاکستانی فوج کے رویے سے بہت متاثر ہوا ہوں، لڑائی تب ہوتی ہے

جب امن نہیں ہوتا، مجھے یہ نہیں پتہ کہ امن کیسے لایا جائے لیکن مجھے یہ پتہ ہے کہ امن ہونا چاہیے، مجھے کسی قسم کی کشیدگی کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، میں یہ چاہتا ہوں کہ ہمارے دونوں دیسوں میں امن رہے اور ہم امن میں رہ سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں