جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بعد یہ جج ٹارگٹ پر ہے ، حامد میر کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ پچھلے سال کچھ پختونوں کی گرفتار کیخلاف کچھ پنجابی نوجوانوں نے اسلام آباد میں آواز اٹھائی تو انہیں غدار قرار دیا گیا ۔سینئر صحافی نے کہا ہے کہ پچھلے سال کچھ پختونوں کی گرفتاری کے خلاف کچھ پنجابی نوجوانوں نے اسلام آباد میں آواز بلند

تو وہ غدار قرار پائے جس جج نے ان نوجوانوں کے خلاف غداری کا الزام غلط قرار دیا وہ جج ٹارگٹ پر ہے اسکے خلاف ویسی ہی سازش کی جا رہی ہے ۔ سپریم کورٹ نے یونیورسٹی کے ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ معطل کردیااسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ معطل کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے یو ای ٹی پشاور کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یونیورسٹیز کی صورتحال بھی اسٹیل مل اور پی آئی اے کی طرح ہے، یونیورسٹیز میں بھی ایک ایک سیٹ پر پچاس پچاس لوگ بھرتی کیے گئے ہیں، اتنے لوگ بھرتی کرینگے تو سارا فنڈ تنخواہوں میں جائے گا۔وکیل یو ای ٹی نے دلائل میں کہا کہ کے پی کے کی یونیورسٹیوں میں ماضی میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں، یونیورسٹی کے پاس فنڈز نہیں تنخواہیں آدھی کر دی گئی ہیں، تین یونیورسٹیز کے ملازمین سڑکوں پر تھے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ معاملات ایسے ہی چلانے ہیں تو یونیورسٹیاں بند کر دیں ، کوئی ڈیٹا موجود ہے کہ آسامیاں کتنی ہیں اور بھرتیاں کتنی ہوئیں؟ صرف یہ کہنا کافی نہیں کہ یونیورسٹیوں کے پاس فنڈ نہیں۔عدالت نے یونیورسٹی ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ معطل کردیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ یو ای ٹی نے اپنے ملازمین کی اپ گریڈیشن کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں