اسلام آباد مارگلہ ہل پر آگ لگ گئی

اسلام آباد (پی این آئی )اسلام آباد میں سیدپور ویلج کے اوپر مارگلہ ہلز پر آگ لگ گئی تھی۔ اسلام آباد وائلڈ لائف کے عملے نے مارگلہ ہلز پر لگی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ مارگلہ ہلز پر لگی آگ سے جنگل متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان دنوں پرندوں کی افزائش نسل کا موسم ہے۔

مارگلہ ہلز پر لگنے والی آگ سے پرندوں کی افزائش پر برے اثرات مرتب ہو سکتے تھے تاہم اب صورتحال قابو میں ہے۔قبل ازیں مارگلہ ہلز میں بھڑک اٹھنے والی آگ پر کافی تگ ودو کے بعد قابو پالیاگیا تھا تاہم پہاڑیوں کے دوحصوں میں لگی آگ بجھا دی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close